28 اپریل 2017 - 12:05
پاکستان کا اعلی سطحی فوجی وفد افغانستان کے دورے پر

پاکستان کے فوجی وفد نے مزارشریف پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ایک اعلی سطحی فوجیو وفد افغانستان کے دورے پر ہے۔ پاکستانی وفد نے کابل میں افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع اور افغان چیف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی اور مزار شریف پر دہشت گردانہ حملے میں جانی نقصان پر آرمی چیف کی جانب سے تعزیت پیش کی اور افغان فورسز اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوجی وفد نے افغان حکام سے دو طرفہ بارڈرکوآڑڈینیشن کے بارے میں مذاکرات کئے اور افغان حکام کو بتایا کہ پاکستان کے سرحدی علاقے مکمل کنٹرول میں ہیں۔

پاکستانی فوجی وفد نے وعدہ کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

افغانستان جانے والے پاکستانی فوجی وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف جنرل بلال اکبر کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169